عالمی ادارہ صحت نے سندھ حکومت پر کورونا کے ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے پر زور دیا ہے۔
دی نیوز کے نمائندے محمد وقار بھٹی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کے لئے مشن کی سربراہ ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے کہا ہے کہ سندھ خصوصاً کراچی میں کورونا پر قابو پانے کے لیے ٹیسٹ کی تعداد بڑھائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا میں مبتلا افراد سے رابطے میں رہنے والے افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا میں مبتلا افراد کو سختی سے قرنطینہ کیا جائے۔
Comments are closed.