منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

عالمی ادارہ صحت نے مصنوعی مٹھاس کو صحت کے لیے مضر قرار دے دیا

عالمی ادارہ صحت نے مصنوعی مٹھاس کو صحت کے لیے مضر قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے مصنوعی میٹھے کیمیکلز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق مصنوعی میٹھے کیمیکلز وزن گھٹانے میں قطعاً مددگار نہیں ہیں اور ان کا استعمال دل کی بیماری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق مصنوعی میٹھے کیمیکلز کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے اور ان مصنوعی میٹھے کیمیکلز کی کوئی غذائی افادیت نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ مصنوعی میٹھے کیمیکلز کے استعمال سے طویل وقت کے لیے وزن کم کرنے میں مدد نہیں ملتی، لوگوں کو چاہیے کہ قدرتی طور پر میٹھی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.