عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ازبکستان میں 2 بچوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کے 2 کھانسی کے سیرپ غیرمعیاری قرار دے دیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کھانسی کے سیرپ (AMBRONOL) اور (DOK-1 Max) کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ دونوں سیرپ بھارتی کمپنی ریاست اتر پردیش میں تیار کرتی ہے۔
بھارتی کمپنی نے عالمی ادارہ صحت کو فی الحال ان دونوں سیرپ کی کوالٹی سے متعلق کوئی ضمانت نہیں دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ازبکستان میں 22 دسمبر کو اس بھارتی کمپنی کی دوائیں استعمال کرنے سے مبینہ طور پر 18 بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔
Comments are closed.