بانی فکس اٹ عالمگیرخان نے کراچی میں کے ایم سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا اور اس دوران وہ آوارہ کتے لے کر آگئے۔
اس موقع پر عالمگیر خان نے کہا کہ کتوں کو کے ایم سی ہیڈ آفس لے جانے کا مقصد انتظامیہ کو جگانا تھا کہ سندھ بھر میں کتوں کے کاٹنے سے شہری متاثر ہورہے ہیں۔
عالمگیر خان نے کہا کہ کتوں کو مارنے کے ہم سخت خلاف ہیں، کتےپکڑیں، انہیں ویکسین لگائیں اور شیلٹر ہوم میں رکھیں۔
اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ کروڑوں روپے کا بجٹ اس کام کے لیے مختص کیا، کہاں گیا؟
عالمگیر خان نے کہا کہ مرتضی وہاب تو بااختیار ایڈمنسٹریٹر ہیں، شہر کے لیے کچھ کرجائیں۔
Comments are closed.