edf8329we denver hookup airbnb edelman hookup hookup Parsippany NJ dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عاقب جاوید، شعیب ملک کے حق میں بول پڑے

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کا متبادل آج تک نہیں مل سکا، ان کی عمر کو بہانہ بنا کر نہ کھلانا جائز نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں، پھر دیکھیں کہ وہ نمبر 4 پر کھیل سکتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ اور  ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔

فاسٹ بالر حسن علی کو ایشیا کپ 2022ء سے آؤٹ اور فاسٹ بالر نسیم شاہ کو اِن کیا گیا ہے۔

عاقب جاوید کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچز ہیں جس میں شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس ضروری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حسن علی نے جب سے کم بیک کیا ان میں ویسی بات نظر نہیں آئی، مقابلہ سخت ہے ان کو کوشش کرنا ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.