کراچی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ گلشن اقبال بلاک 7 مدینہ مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ مفتی اعظم پاکستان محمد تقی عثمانی نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور دیگر نے شرکت کی۔
محمد ایوب ترجمان عافیہ موومنٹ نے بتایا کہ عصمت صدیقی کی عمر 80 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عصمت صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ سمیت 3 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔
Comments are closed.