پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے شاہین شاہ آفریدی کے والد کے نام اسکالر شپ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈ ملنا خواب کا سچ ہونا ہے۔
سی ای او لاہور قلندرز نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ نوجوانوں کو پروموٹ کیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ شاہین آفریدی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے والد کے نام اسکالر شپ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈ ملنے سے دیگر نوجوان متحرک ہوں گے، لاہور قلندرز نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ قلندرز کی پرفارمنس گراؤنڈ میں اچھی رہے گی، مینجمنٹ گراؤنڈ سے باہر محنت کر رہی ہے۔
سی ای او لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کو تکنیکی طور مضبوط بنانے کا پلان بنایا ہے، تکنیک بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کرکٹ نے بہت نام دیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم سے اپنی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور قلندرز کے کام کو سراہا، وزیراعظم نے شاہین آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.