بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

عاصمہ جہانگیر کانفرنس: زمین کا حصول اور پولیٹکل اکانومی سیشن

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں زمین کے حصول اور پولیٹکل اکانومی کے سیشن میں ماہرین نے اظہار خیال کیا۔

لاہور میں ہونے والی کانفرنس میں ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ ملک میں چند افراد کے پاس لاکھوں ایکٹر جبکہ لاکھوں کے پاس ایک مرلہ زمین بھی نہیں ہے۔

مہر عبدالستا نے کہا کہ مزارعین 22 سال سے تحریک چلا رہے ہیں، وہ استحصالی نظام کے خلاف ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ 4 سال قید کاٹ چکا ہوں، حکومت خود ہی زمین ہتھیاتی ہے، پوچھتا ہوں کیا اپنا حق مانگنا جرم ہے؟

میاں محمود احمد کا کہنا تھا کہ لینڈ ایکویزیشن ایکٹ میں تبدیلی کی جائے، زرعی زمین حاصل کرنے پر پابندی لگائی جائے۔

مزدور رہنما فاروق طارق نے کہا کہ پہلے لاہور کو آباد کریں، روڈا ناقابل عمل منصوبہ ہے۔

تقریب سے عبیرہ اشفاق نے کہا کہ جبری بے دخلی سے خواتین متاثر ہوتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.