پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

عازمین حج میں سعودی تہذیب کی عکاسی کرتے خصوصی تحائف کی تقسیم

حجاج کرام میں سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتےخصوصی تحائف تقسیم کرنے کے لیے رائل انسٹی ٹیوٹ فار ٹریڈیشنل آرٹس نے وزارت حج و عمرہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عازمینِ حج کو یہ خصوصی تحائف کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے جیسےاستقبالیہ مقامات پر دیئے گئے۔

ان خصوصی تحائف میں عربی خطاطی سمیت روایتی سعودی فنون کے ڈیزائن والی جائے نماز شامل ہیں۔

جائے نمازوں پر بنائے گئے خوبصورت ڈیزائن سعودی عرب کی تہذیب و ثقافت اور صحرائی ماحول کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.