پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں سابق صوبائی وزیر ٹکا محمد اقبال کے بھائی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سجاد خان کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو طلائی زیوارات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 5 ڈاکو گھر میں گھسے اور ڈی ایس پی محمد سجاد خان اور فیملی ممبران کو یر غمال بنالیا۔
واردات کے دوران ان کے بھائی ٹکا محمد فرید ایڈووکیٹ پہنچے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی یرغمال بنا لیا۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ساہیوال محبوب رشید نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعے کی تفتیش اور ضروری کارروائی مکمل کر رہی ہے۔
Comments are closed.