مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عارف علوی کے عہدہ صدارت کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ 9 ستمبر کے بعد عارف علوی عبوری صدر ہیں، صدر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کسی صورت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ عارف علوی کے عہدے کی معیاد ختم ہو چکی ہے، 9 ستمبر کے بعد آرٹیکل 58 غیرفعال ہوچکا ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کو کرنا ہے، صدر مملکت کو وزیراعظم کی ایڈوائس کے مطابق عمل کرنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جیسے ہی پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جاتی ہے، پی ٹی آئی غیرمستحکم کرنےکی کوشش کرتی ہے۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ آرٹیکل 44 کےتحت کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، عبوری صدر نئے صدر کی تعیناتی تک عہدے پر برقرار رہتے ہیں۔
Comments are closed.