وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں۔
خواجہ آصف صدر عارف علوی پر برس پڑے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عارف علوی صاحب اپنی آئینی اوقات میں رہیں، الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں اور سیاست نہ کریں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عارف علوی اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں، عارف علوی یاد رکھیں وہ صدر کے عہدے پر 2018 کی سلیکشن کے نتیجے میں قابض ہوئے۔
خواجہ آصف نے ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی شیئر کردیا۔
Comments are closed.