لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی صدارت سے مستعفی ہوگئے۔
عارف حسن نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ وہ یکم جنوری 2024ء کو بطور صدر پی او اے مستعفی ہورہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ فیصلہ آسان نہ تھا لیکن خرابی صحت کی وجہ سے وہ ایک اہم تنظیم کی سربراہی کی ذمے داری جاری نہیں رکھ سکتے۔
ان دنوں امریکا میں مقیم عارف حسن نے جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر اپنے استعفے کی تصدیق کی۔
عارف حسن 2004ء میں پہلی بار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بنے اور پھر مزید چار مرتبہ اس عہدے پر منتخب ہوئے۔
عارف حسن کے استعفے کے بعد پی او اے کی ایگزیکٹو کمیٹی اگلے انتخابات تک عارضی طور پر صدر کا فیصلہ کرے گی۔
Comments are closed.