وفاقی وزیر و ماہرِ اقتصادیات عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ دکانوں پر ٹیکس سے متعلق کچھ تاجروں کے تحفظات تھے، اس لیے عارضی طور پر فکسڈ ٹیکس کو گزشتہ حکومت کے مطابق کر دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ ایسا نہیں کہ کسی طبقے کو ٹیکس چھوٹ مل رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چھوٹی دکانوں پر زیادہ بوجھ پڑ رہا تھا اس لیے ٹیکس سے متعلق دوبارہ غور کر رہے ہیں، ستمبر تک معاملے کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
عائشہ غوث نے کہا ہے کہ ملک کو خود مختار بنانا ہے تو سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک کے لیے کردار ادا کرنا ہے، اس لیے جس کے زیادہ وسائل ہیں وہ زیادہ ٹیکس دے۔
وفاقی وزیر و ماہرِ اقتصادیات عائشہ غوث پاشا کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بھی یہ بات کر رہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے۔
Comments are closed.