بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

عادل راجہ کی برطانیہ میں گرفتاری کی اطلاعات

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عادل راجہ کی برطانیہ میں گرفتاری کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

عادل راجہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فیک نیوز اور ریاست مخالف جذبات ابھارنے کی شکایت ہیں۔

ملزم کے خلاف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی بھی شکایت ہے۔

شکایات پاکستانی اتھارٹیز نے درج کرائی ہیں اور تازہ ترین شکایت 9 مئی سے متعلق کی گئی تھی۔

عادل راجہ کے خلاف پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔

گزشتہ ماہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی پاک فوج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والے عادل راجہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.