free nyc hookups mature hookup app best site to hookup with older woman casusl hookup review

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عابد علی کے سینے میں تکلیف، والد کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے والد نے بیٹے کی صحتیابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سینٹرل پنجاب کے اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں خیبر پختونخواہ کے خلاف میچ میں آج 61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ انہوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قائد اعظم ٹرافی میں اچانک سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیے جانے والے عابد علی کی طبیعت کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

کرکٹر عابد علی کو فوری طور پر امراضِ قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔

تاہم اس حوالے سے ان کے والد کا کہنا ہے کہ مجھے عابد علی کی اچانک طبیعت خراب ہونے کا بتایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عابد علی سے بات ہوئی، کافی حوصلے میں لگا، بیٹے کی صحت کے لیے سب سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

والد کا کہنا تھا کہ کراچی جارہا ہوں تاکہ بیٹے کے پاس رہوں، امید ہے عابد علی کی ٹیسٹ رپورٹس اگلے چند گھنٹوں میں آجائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.