انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، اوپنر عابد علی 28 درجے ترقی بعد 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں انگلینڈ کے کپتان جوروٹ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 7ویں سے 8ویں نمبر پر آگئے۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیسٹمین محمد رضوان 18 سے21 جبکہ اظہر علی 21 سے 22 نمبر پر جبکہ فواد عالم کی ٹیسٹ رینکنگ میں 27ویں پوزیشن ہوگئی۔
بولر شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد وہ 5ویں نمبر پر آگئے ہیں اور فاسٹ بولر حسن علی 16ویں سے 11ویں نمبر پر آگئے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا بولنگ رینکنگ میں پہلا نمبر برقرار ہے۔
Comments are closed.