پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اپنی ٹریننگ شروع کردی۔
اپنے بیان میں عابد علی کا کہنا ہے کہ کافی دنوں کے بعد نیٹ میں بیٹنگ کی جس کا بہت مزہ آیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی وجہ سے میرا ری ہیب پروگرام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ 3 ماہ کے اندر کرکٹ دوبارہ کھیل سکتا ہوں۔
خیال رہے کہ کراچی میں قائداعظم ٹرافی کے میچ کے دوران سینے میں تکلیف کے بعد عابد علی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
عابد علی کے دل کی شریان بند ہوجانے کے باعث انہیں دو اسٹنٹس ڈالے گئے تھے۔
Comments are closed.