بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عابد علی نے مکمل کرکٹ ٹریننگ کا آغاز کردیا

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے مکمل کرکٹ ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ 

عابد علی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے مجھے ہر طرح کی کرکٹ ٹریننگ کی اجازت دےدی ہے۔

مجھے عابد علی کی اچانک طبیعت خراب ہونے کا بتایا گیا تھا، والد کا بیان

ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہلکی پھلکی ٹریننگ کر رہا تھا اب بھرپور ٹریننگ کر رہا ہوں۔

خیال رہے کہ کراچی میں قائداعظم ٹرافی کے میچ کے دوران سینے میں تکلیف کے بعد عابد علی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عابد علی کے دل کی شریان بند ہوجانے کے باعث انہیں دو اسٹنٹس ڈالے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.