سوات کی 12 سالہ عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں تین میڈل جیت لیے، وہ اب تک مختلف انٹرنیشنل ایونٹس میں 7 میڈلز جیت چکی ہیں۔
مینگورہ سے تعلق رکھنے والی عائشہ ایاز نے بنکاک میں ہونے والی سکس ہیرو انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے انڈر 12 گیٹگری کے 42 کے جی کلاس میں تین میڈلز اپنے نام کیے۔
عائشہ نے کیر گوری میں تین ممالک کی کھلاڑیوں کو شکست دیکر چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ دو کانسی کے تمغے پومسے کیٹگری میں حاصل کیے۔
بنکاک میں ہونے والی چیمپئن شپ میں 40 ممالک کی 22 سو کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
عائشہ اس سے پہلے دبئی میں ہونے والی الفجریا انٹرنیشنل ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل جیت چکی ہیں، ان کے انٹرنیشنل میڈلز کی تعداد سات ہوگئی ہے۔
Comments are closed.