سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کی سماعت کے دوران دعا سے پسند کی شادی کرنے والے ظہیر کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
عدالتِ عالیہ نے پولیس حکام کو قانون کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ظہیر کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
ظہیر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ کیس چل رہا ہے، جہاں پر بحث کی وجہ سے ظہیر کی جان کو خطرہ ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ آگے اس کیس پر لائیو پروگرامات ہوں گے، آپ یہاں ضمانت مانگ رہے ہیں، جو منظور ہو چکی ہے، آپ کی درخواست کا مقصد پورا ہو چکا۔
دعا زہرا سے شادی کرنے والے ظہیر احمد کی والدہ نور بی بی نے گزشتہ روز دعا زہرا کے والدین سے معافی مانگ لی۔
ظہیر کی والدہ نے اپنے اہلِ خانہ، ماڈل زنیرہ احمد اور وکیل کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس کے دوران ظہیر احمد کی والدہ نور بی بی نے اپیل کی کہ میرے دونوں بیٹوں کی جان کو خطرہ ہے، لہٰذا انہیں جلد از جلد لاہور منتقل کیا جائے۔
Comments are closed.