بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ظہیر سے متعلق دعا زہرا کے نئے بیان پر والدہ کا ردعمل سامنے آ گیا

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے شوہر سے متعلق نئے بیان پر دعا کی والدہ کا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

صائمہ مہدی کاظمی نے بیٹی دعا زہرا کے نئے انٹرویو پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

دعا زہرا نے کہا ہے کہ میں ظہیر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں، بالغ ہوں اور میرا نکاح جائز ہے۔

دعا کی والدہ کا جاری کیے گئے نئے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ جو بیٹی اپنے باپ کے سینے پر سوئے تو کیا وہ بیٹی کوئی انتہائی اقدام اٹھا سکے گی؟ وہ کچھ نہیں کرسکتی، عدالتیں اپنا کام کر رہی ہیں لیکن اب عدالتوں میں کافی دن کی چھٹیاں آگئی ہیں لہٰذا جو لوگ میری بیٹی کے پاس جا کر غلط انٹرویو کر رہے ہیں اُنہیں سوچنا چاہیے، جو انٹرویو لے رہے ہیں اُن کے اپنے بھی تو بچے ہوں گے۔

دعا کی والدہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ میری بیٹی کے پاس جا کر اس سے غلط باتیں کروا رہے ہیں وہ لوگ میری بیٹی کو دماغی مفلوج کر رہے ہیں، وہ ہمیں یہ پیغام دلوانا چاہ رہے ہیں کہ دعا کچھ بھی کرسکتی ہے۔

لاہورکراچی سے لاہور آکر پسند کی شادی کرنے والی…

دعا کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں یوٹیوبرز اور دعا کا انٹرویو لینے والے صحافیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی والدین کو اتنی تکلیف اور اذیت دینا بہت غلط بات ہے، ایسا مت کریں، میری بچی سے غلط بیان نہ دلوائیں اس کے دماغ سے نہ کھیلیں۔

واضح رہے کہ ظہیر احمد سے علیحدہ کیے جانے کے سوال پر دعا زہرا کا اپنے نئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اپنے والدین کے پاس تو بالکل بھی نہیں جاؤں گی، مجھے پتہ ہے کہ میرے والدین مجھے مار دیں گے، میں دارالامان بھی نہیں جانا چاہتی، میں بالغ ہوں اور میرا نکاح جائز ہے، میں ظہیر کے بغیر نہیں رہ سکتی، ظہیر کے بغیر مر جاؤں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.