کراچی کی دُعا زہرا نامی لڑکی سے شادی کرنے والے ظہیر احمد سے متعلق اُن کے اسکول کے دوست نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ظہیر احمد کے نکاش نامی دوست کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جو کہ اُن کے ساتھ چھٹی سے دسویں جماعت تک اسکول میں پڑھا۔
نکاش نامی لڑکے نے کہا کہ ’ظہیر احمد شروع سے ہی لڑکیوں کے چکر میں تھا اور اُس کی سرگرمیاں باکردار لڑکوں کی طرح نہیں تھیں‘۔
ظہیر کے دوست نے کہا کہ ’جس وقت ہم اسکول میں ساتھ تھے، اُن دنوں فیس بُک اور میسنجر کا استعمال زیادہ ہوتا تو ظہیر کی سوشل میڈیا پر کافی لڑکیوں کے ساتھ دوستیاں تھیں‘۔
دوست کا کہنا تھا کہ ’ظہیر نے مجھ سے کبھی دُعا کے بارے میں ذکر نہیں کیا لیکن دوسری لڑکیوں کا ذکر ضرور کرتا تھا‘۔
اس نے یہ بھی کہا کہ ’ظہیر کوئی کاروبار نہیں کرتا، اُس کے پاس خود کی ذاتی موٹر سائیکل تک نہیں ہے، صرف ایک آئی فون ہے جس کی مالیت 15 ہزار تک ہے‘۔
نکاش نے مزید کہا کہ ’ظہیر کو کچھ لوگ سپورٹ کر رہے ہیں، ورنہ وہ خود اکیلا یہ سب نہیں کرسکتا‘۔
واضح رہے کہ ظہیر احمد کا اپنے حالیہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ موبائل کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے جس سے وہ ماہانہ 60 سے 70 ہزار روپے کما لیتا ہے۔
اُس کا کہنا تھا کہ جب تک زندگی ہے، دُعا کے ساتھ رہوں گا اور اُس کا خیال رکھوں گا۔
Comments are closed.