بلوچستان کے وزیر منصوبہ بندی ظہور بلیدی نے آج ناراض ہو کر کابینہ اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
ظہور بلیدی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے علاوہ دیگر کئی وزراء نے احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج 30 ارب روپے سے زائد کے نئے منصوبوں کی منظوری کے خلاف تھا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے تیسرے کوارٹر میں ان منصوبوں کی شمولیت سے پی ایس ڈی پی پر بوجھ ہوگا۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ ظہور بلیدی کے علاوہ کسی وزیر نے واک آؤٹ نہیں کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ سب کو اپنی بات کہنے کا حق ہے ۔
Comments are closed.