پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ ظلم جب بھی حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
پمز اسپتال اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کنول شوذب نے کہا کہ پارٹی رہنما شہباز گل سے اظہار یکجہتی کرنے آئی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا گیا کہ پارٹی نے شہباز گل کو چھوڑ دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے مزید کہا کہ شہباز گل سے یہ سلوک آئین اور قانون سے متصادم ہے، یاد رہے کہ ظلم جب بھی حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے شہباز گل پر بہیمانہ تشدد کیا اس کی گواہ ہوں، اڈیالہ جیل میں دیکھا تو ان کی حالت خراب تھی۔
کنول شوذب نے یہ بھی کہا کہ شہباز گل پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ عمران خان یا ان کی اہلیہ کے خلاف بیان دو۔
Comments are closed.