بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ظفر گوہر کی کاؤنٹی کرکٹ میں غیر معمولی بولنگ

پاکستان کے اسپنر ظفر گوہر کی کاؤنٹی کرکٹ چیمپیئن شپ میں غیر معمولی بولنگ سے گلوسٹر شائر نے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔

ظفر گوہر نے گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے میچ میں 101 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں۔

پچیس سالہ ظفر گوہر نے 2014 کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، اُس سے قبل وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیبو کرچکے تھے

پہلی اننگز میں ظفر گوہر نے 5 اور دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ گلوسٹر شائر نے ظفر گوہر کی بولنگ کی بدولت میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.