بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ظفر وال میں قبر سے بزرگ خاتون کی لاش نکال کر بےحرمتی کا واقعہ

پنجاب کے شہر ظفر وال میں قبر سے بزرگ خاتون کی لاش نکال کر بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے قبر سے خاتون کی لاش نکال کر بے حرمتی کی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کی بے حرمتی کا واقعہ گاؤں چک میر ادا میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے قبر سے خاتون کی لاش نکال کر بے حرمتی کی۔

 60 سالہ خاتون کی تدفین جمعہ کے روز کی گئی تھی۔

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے، واقعہ کیسے پیش آیا؟ اس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.