اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے مالی کی درخواستِ ضمانت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے مالی جان محمد کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے3 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا مالی جان محمد جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہے۔
Comments are closed.