وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی بہن سارہ مقدم نے عالمی یومِ خواتین پر بہن کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔
سارہ مقدم کا بہن کے قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد پہلا پیغام منظرِ عام پر آیا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں کہا کہ عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہم نور کی بہادری ، ہمت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
نور کو مخاطب کر کے کہا گیا کہ نور آپ ہماری قوم کے لیے ہمیشہ ایک روشنی رہیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی۔
عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔
Comments are closed.