بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ظالموں نے باجی کی اتنی تیاری اور گلابی جوڑے کا بھی لحاظ نہ کیا، عظمیٰ بخاری

ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی میں داخلے سے روکے جانے پر طنز کے تیر چلادیئے۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ‏ظالموں نے باجی کی اتنی تیاری اور گلابی جوڑے کا بھی لحاظ نہیں کیا، عہدہ چھن جانے کے بعد گھر اور باہر والوں نے آنکھیں بدل لیں۔

عظمی بخاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تو آج فردوس عاشق اعوان کے ساتھ الوداعی سیلفی لینے کا ارادہ تھا۔

 واضح رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی آنے پر سیکیورٹی اسٹاف نے روک لیا۔

فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی عمارت کے اندر نہیں جانے دیا گیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

فردوس عاشق اعوان احسن سلیم بریار کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔

فردوس عاشق اعوان کا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسمبلی لسٹ میں میرا نام موجود ہے مگر اسے کاٹ دیا گیا، کس نے میرا نام لسٹ میں سے کاٹا مجھے معلوم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسن بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے آئی تھی، میں اپنے زور بازو پر جاتی ہوں کسی کی سفارش پر نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.