ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر کنور نوید جمیل نے کہنا ہے کہ سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ یہاں رہنے والوں کے مسائل حل ہوں، اب ہر سطح پر ظالمانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کی جائے گی۔
حیدر آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کنور نوید نے کہاکہ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے شہری علاقوں کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا،سندھ حکومت نے تمام صوبائی محکموں میں کرپشن کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں
ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے متعصب حکمران پاکستان بنانے اور چلانے والوں کو اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کو حل کرنے کا اختیار دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں، یہ متعصب صوبائی حکومت ہر سال سندھ کے شہروں سے لگ بھگ 400 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرتی ہے۔
اس موقع پر رہنما ایم کیو ایم پاکستان سہیل مشہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی اگر پالیسی کو دیکھا جائے تو بار بار کالے قوانین بنائے جاتے ہیں،یہ چاہتے ہیں یہاں گورنر راج لگایا جائے۔
Comments are closed.