ترک صدر طیب اردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر یوکرین جنگ کے پرامن حل میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ترکی کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکشنز کے مطابق دونوں سربراہان مملکت کے درمیان یوکرین میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بھی بات کی گئی۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ ترکی نے جولائی میں ایک ڈیل کروائی تھی جس کے ذریعے روس کو آمادہ کیا گیا تھا کہ یوکرین کی بندرگاہوں سے اجناس کی ترسیل بحال کی جائے۔
انقرہ اور ماسکو کے تعلقات پیچیدہ ہیں کیونکہ دونوں ممالک توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں لیکن شام، لیبیا اور آذربائیجان کے معاملے پر دونوں کے اختلافات ہیں۔
Comments are closed.