ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

طیبہ گل معاملہ، طلبی سے متعلق عمران خان کے وکیل کی آئی جی اسلام آباد کو درخواست

طیبہ گل کے سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال کے خلاف کیس سے متعلق عمران خان کی طلبی کے معاملے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم پنجوتھا نے آئی جی اسلام آباد کو درخواست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ وقت کی کمی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث آج عمران خان آئی جی آفس نہیں آسکے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کی وڈیو لنک حاضری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہے۔

اس استدعا کی گئی کہ طیبہ گل کیس سے متعلق سوالنامہ مہیا کردیا جائے تاکہ عمران خان جواب جمع کرواسکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.