یوکرین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل سے طیارہ ہائی جیک ہونے کا دعویٰ درست نہیں ہے، کابل یا کہیں اور ایسا یوکرینی طیارہ نہیں جسےہائی جیک کیا گیا ہو۔
ترجمان یوکرین وزارت خارجہ کا اس متعلق کہنا ہے کہ ہم نے طیارے افغانستان سےلوگوں کو لانے کے لیےکابل بھیجے تھے جو اب واپس یوکرین پہنچ گئے ہیں۔
یوکرینی وزارت خارجہ نے کہا کہ کابل یا کہیں اور ایسا یوکرینی طیارہ نہیں جسےہائی جیک کیا گیا ہو۔
واضح رہے کہ نائب وزیر یوکرین کے مطابق مسلح ہائی جیکرز کابل سے اتوار کو طیارہ ایران لے گئے ہیں، جبکہ ہائی جیک کیے گئے طیارے میں یوکرین کے باشندوں کے بجائے دوسرے افراد بھی سوار تھے۔
دوسری جانب ایرانی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یوکرینی طیارہ ہائی جیک کرکے ایران لانےکی رپورٹس درست نہیں ہیں۔
ایرانی ایوی ایشن کے ترجمان علی اسلانی کے مطابق یوکرین کا طیارہ گزشتہ روز مشہد ایئر پورٹ پر ری فیولنگ کے لیے لینڈ کیا تھا جس کے بعد وہ اپنی منزل یوکرین کی جانب روانہ ہوگیا تھا اور کیو ایئر پورٹ پر رات ساڑھے 9 بجے لینڈ کر گیا تھا۔
Comments are closed.