بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طویل وقت تک لیٹنے کا مقابلہ مانٹی نیگرو کے شہری نے 60 گھنٹے لیٹ کر جیت لیا

ویسے تو دنیا میں مختلف اقسام کے مقابلے ہوتے رہتے ہیں لیکن ایک مقابلہ ایسا بھی ہوتا ہے جہاں کچھ اور تو نہیں کرنا پڑتا صرف طویل وقت تک یعنی جس قدر ممکن ہوسکے زمین پر سیدھے لیٹے رہنا ہوتا ہے۔

لیٹے رہنے کا یہ عجیب و غریب مقابلہ جسے لیئنگ ڈاؤن چیمپئن شپ کا نام دیا گیا ہے۔ یورپی  ملک مونٹی نیگرو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 60 گھنٹے تک زمین پر سیدھے لیٹ کر یہ مقابلہ جیت لیا۔ 

مونٹی نیگرو کے بریزنا نامی گاؤں میں حال ہی میں بارہواں سالانہ لیئنگ ڈاؤن چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، ایونٹ کا واحد مقصد جس قدر ممکن ہو طویل وقت تک زمین پر لیٹے رہنا ہوتا ہے۔ 

بظاہر تو یہ کافی آسان معلوم ہوتا ہے لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے آپ کی ہڈیاں اور پٹھے اکڑنا شروع ہوجاتے ہیں اور ان میں درد ہونے لگتا ہے، ہاتھ پیر بے حس و حرکت ہونے لگتے ہیں۔ دل چاہتا ہے کہ آپ اٹھ کر کھڑے ہوجائیں اور ہاتھ پیر کو اسٹریچ کریں۔ 

تاہم اس مرتبہ کے چیمپئن زرکو پیجانووک نے 60 گھنٹے جیسے طویل وقت تک لیٹ کر یہ مقابلہ جیتا اور 350 ڈالرز کا نقد انعام اور دیگر تفریحی سہولتیں اپنے نام کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.