جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف اہلیان لیاری کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ، عبدالشکور شاد کی مذمت

طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج کراچی کے علاقے لیاری کے مکینوں پر پولیس نے شیلنگ کی۔ 

رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے پُرامن مظاہرین پر زہریلی گیس کی شیلنگ کی مذمت کی۔ 

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ علاقے میں پینے کا پانی دستیاب نہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹے سے زائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیاری والوں کےلیے بجلی جیسی بنیادی ضرورت مانگنا بھی جرم بنادیا گیا ہے۔ 

عبدالشکور شاد نے کہا کہ 16 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ پر لوگ سڑکوں پر آئے، طویل لوڈشیڈنگ اور پولیس کی ظالمانہ شیلنگ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.