اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے کہا ہے کہ طویل عرصہ کی انجری کے بعد کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رومان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ملتان سے کھیلا، کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کھیلا مگر انجری کی وجہ سے ڈومیسٹک مس کیا۔
رومان رئیس کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ گیم کو مزید بہتر کروں اور اچھا پرفارم کروں۔ اچھا آغاز ہو تو کافی خوشی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہم چیز ہے کہ ہر میچ میں بنیادی بولنگ کروں، نئی بال اور ڈیتھ اوورز میں ضرورت کے حساب سے بولنگ کرواتا ہوں۔
Comments are closed.