طویل آسمانی بجلی قائم ہونے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا، 2020 میں تقریباً 500 میل لمبی بجلی کی چمک نے تین امریکی ریاستوں میں آسمان کو جگمگا دیا تھا
سال 2020 میں بولٹ نے کُل 477 اعشاریہ 2 میل (768 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کیا اور مسیسیپی، لوزیانا اور ٹیکساس تک بجلی کی یہ چمک گئی۔
2020 میں ریکارڈ کی گئی ایک اور بجلی کی چمک نے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا، یوراگوئے اور ارجنٹائن میں بجلی کی چمک 17 اعشاریہ ایک سیکنڈ کے دورانیے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پچھلا ریکارڈ 16اعشاریہ سات سیکنڈ کا تھا۔
بجلی کی چمک کا پچھلا ریکارڈ 2018 میں برازیل میں ریکارڈ کیا گیا تھا، بجلی کی چمک 440 اعشاریہ آٹھ میل (709 کلومیٹر) طویل تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی شاذ و نادر ہی 10 میل سے زیادہ پھیلتی ہے، عام طور پر آسمانی بجلی ایک سیکنڈ سے کم رہتی ہے۔
ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے پروفیسر رینڈل سروینی کا کہنا ہے کہ بجلی چمکنے کے یہ واقعات کے غیر معمولی ریکارڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ریکارڈ ان علاقوں میں ہوئے جہاں شدید طوفانوں کا خطرہ ہے جو ’میگا فلیش‘ پیدا کرتے ہیں۔
Comments are closed.