پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

طوفان کی صورت میں گھر کی بجلی اور گیس بند کر دیں: پی ڈی ایم اے سندھ

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ طوفان کی صورت میں گھر کی بجلی اور گیس بند کر دیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھر پارکر، میر پور خاص اور عمر کوٹ میں طوفان کے باعث تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں کمزور اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، ان اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان بھی ہے۔

محکمۂ موسمیا ت نےخبردار کر دیا کہ بحیرۂ عرب میں بننے والے طوفان بپر جوائے کے باعث ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور میں 3 سے 4 سو ملی میٹر تک جبکہ کراچی میں 100 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ ماہی گیر 17 جون تک کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں، نشیبی علاقوں خصوصاً ساحلی پٹی سے انخلاء کی تیاری کریں۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کہا ہے کہ عوام اپنی ضرورت کے الیکٹرونکس آلات کو چارج کر لیں، اپنی ضروری دستاویزات کو واٹر پروف تھیلوں میں محفوظ کر لیں۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی حکام کی طرف سے ہدایت کی جائے تو محفوظ پناہ گاہ میں چلے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.