جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

طوفان دور سے گزرگیا، کیٹی بندر سے 150 کلومیٹر دور ٹکرایا

بپرجوئے کنی کترا کر نکل گیا، سندھ کی ساحلی پٹی سے تباہی کے خطرات ٹل گئے تاہم بارش کی پیش گوئی برقرار ہے، سمندری طوفان نے کیٹی بندر سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور کچھ اور سندھ کے بارڈر پر کیٹگری ون طوفان کی طاقت سے لینڈ فال کیا۔

ٹھٹہ، بدین اور سجاول کی ساحلی پٹی پر ہلکی تیز بارش اور تیز ہواؤں کے علاوہ سنگین اثرات نہیں پڑے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں 17 جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق نقل مکانی کرنے والے مزید تھوڑا وقت کیمپوں میں گزارنا ہوگا، طوفان کے باعث 81 ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

کراچی میں بھی پیش گوئی کے مطابق بارشیں نہیں ہوئیں، طوفان کمزور پڑنے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم آج بھی خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.