سمندری طوفان بپر جوائے گجرات میں ریسکیو کے لیے 30 سے زائد ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
بھارتی حکّام کے مطابق، طوفان سے بھارتی ریاست گجرات کے 8 اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی حکّام نے بتایا ہے کہ گجرات کے ساحلی اضلاع سے7 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرلیا گیا ہے اور ابھی مزید 50 سے 60 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیاجائےگا۔
ریاست گجرات میں جمعہ تک ماہی گیری معطل اور اسکولوں میں تعطیلات ہوں گی۔
بھارتی حکّام کے مطابق، گجرات میں دوبندرگاہوں پر آپریشنز بھی معطل ہیں۔
Comments are closed.