طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد سجاول اور بدین کے ساحلی علاقوں میں زندگی معمول پر آنے لگی۔
سجاول میں ساحلی علاقے شاہ بندر کے دیہات ابراہیم میرجت کے مکینوں نے کاروبارِ زندگی کا آغاز کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریلیف کیمپس میں مقیم تقریباً 16 ہزار افراد کو آج دیہات میں منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب بدین کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان گزرنے کے بعد کیمپوں میں منتقل متاثرین گھروں کو واپس جانا شروع ہوگئے ہیں۔
ڈی سی بدین کا کہنا ہے کہ 14 ریلیف کیمپوں سے 14 ہزار سے زائد افراد کو دیہات واپس منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو راشن دے کر واپس گھروں کو روانہ کیا جائے گا اور
متاثرین کے گھر و مال مویشی کے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سروے ہوگا۔
Comments are closed.