طوفان بپرجوائے کے پیش نظر ممبئی میں یلو جبکہ کچ اور سوراشٹرا میں اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا، پروازیں بھی منسوخ کرکے رن وے بند کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان بپرجوائے کے سبب بھارتی شہر ممبئی اور گجرات کے ساحل پر تیز ہوائیں اور بلند لہروں کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات نے طوفان بپرجوائے کے سبب کچ اور سو راشٹرا کے لیے اورنج الرٹ اور ممبئی میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
ممبئی میں طوفان کے زیر اثر تیز ہواؤں کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور رن وے بند کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں طوفان بپرجوائے کے زیر اثر اضلاع میں 13 سے 15 جون تک 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔
Comments are closed.