بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طوفانی بارش سے نیویارک اور نیو جرسی ’ڈوب‘ گئے، کم از کم 9 افراد ہلاک

طوفان آئیڈا: امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشیں، ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع

نیویارک

،تصویر کا ذریعہEPA

امریکہ کے مشرقی ساحل پر سمندری طوفان آئیڈا کی وجہ سے متعدد وسطی اٹلانٹک اور شمال مشرقی ریاستوں شمیں شدید بارش اور طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔

اگرچہ طوفان آئیڈا کا زور اس وقت اپنے عروج پر نہیں مگر اس کی وجہ سے چلنے والی تیز ہواؤں نے امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

نیویارک اور نیو جرسی کے علاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہوا ہے اور کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال بن چکی ہے۔

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
،ویڈیو کیپشن

نیویارک میں طوفان آئیڈا کی وجہ سے تباہی کے مناظر

نیویارک میں میٹرو ٹرین سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں اسے روک دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی نیویارک میں جاری یو ایس اوپن کے میچز کو بھی اس وقت روکا گیا جب سٹیڈیم کی چھت سے پانی اندر آنے لگا۔

نیویارک میں محکمہِ موسمیات نے مزید شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

نیویارک

،تصویر کا ذریعہEPA

خبر رساں ادارے نیویارک ٹائمز کے مطابق ریاست ڈیلاویئر، نیوجرسی اور پنسلوینا میں ٹورانیڈو واچ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ریاست ورجنیا اور ویسٹ ورجنیا میں گورنروں نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔

نیویارک

،تصویر کا ذریعہEPA

منگل کے روز میکسار نامی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں ملک کے جنوبی خلیجی ساحل میں شدید تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔

نیویارک

،تصویر کا ذریعہReuters

طوفان آئیڈا امریکہ کے مرکزی علاقوں تک آنے والا تاریخ کا پانچواں شدید ترین سمندری طوفان ہے۔

گذشتہ چند روز میں طوفان آئیڈا کی وجہ سے جنوبی ریاست لویزیانا میں شدید تباہی دیکھی گئی اور ہزاروں مکانات سمیت انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے۔

نیویارک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

نیویارک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.