طورخم میں پہاڑی تودہ گرنے کے 5 روز بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے 8 لاشیں اور 12 زخمی افراد نکال لیے گئے۔
ملبے سے 27 ٹرک اور کنٹینرز کو نکال کر مشکل مشن کو مکمل کیا گیا۔
واضح رہے کہ فوج، ایف سی، 1122 اور سول انتظامیہ نے مل کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔
متاثرہ افراد اور خاندانوں نے ریسکیو کوششوں پر پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر عبدالناصر نے کہا کہ جیالوجیکل سروے آف پاکستان ٹیم نے طورخم کا دورہ کیا۔ ماہرین نے طورخم لینڈ سلائیڈنگ سائٹ کا معائنہ کیا۔
ڈی سی عبدالناصر نے کہا کہ ماہرین نے گرنے والے پہاڑی تودہ کا جائزہ لیا، نمونے حاصل کیے۔ پہاڑی تودہ گرنے کے مزید خطرات کے حوالے سے بھی تحقیقات کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماہرین حادثے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔
Comments are closed.