خیبر کے ڈپٹی کمشنر ارشد منصور نے کہا ہے کہ طورخم سرحد پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو پاکستان داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ارشد منصور کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر مسافروں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے، مسافروں کی اسکریننگ بھی کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے یومیہ 10 ہزارسے زائد افراد آمدورفت کرتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ارشد منصور نے کہا کہ ضلع خیبر میں اس وقت مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ 84 ہے اور حالیہ لہر میں 168 مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.