بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طورخم سرحد: افغانستان سے آنے والی گاڑی سے اسلحہ برآمد

پاک افغان سرحد طورخم پر کسٹم حکام نے گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ 

حکام کسٹمز کے مطابق گاڑی سے 15 پستول، 2 ایم 4 رائفلز اور متعدد میگزین برآمد ہوئے ہیں۔ 

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑی افغانستان سے آئی تھی جس ایک افغان باشندہ اسے چلا رہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.