طورخم بارڈر کے راستے پاکستان کی ازبکستان کے ساتھ تجارت شروع ہوگئی، چار ٹرکوں پر مشتمل پہلی کھیپ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی۔ مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق ازبکستان سے آنے والے ٹرکوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف و مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کھیپ کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر ازبکستان سے لیفٹیننٹ جنرل مخمودف، آئی جی ایف سی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
مشیر تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تاریخی دن ہے جب ایک سال کی محنت کے بعد باقاعدہ تجارت کا آغاز کر دیا گیا، دو پاکستانی اور دو ازبک ٹرک سامان لے کے پاکستان پہنچے۔
Comments are closed.