بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طورخم بارڈر پر آمدورفت بدستور بند

کورونا پابندیوں کے باعث پاک افغان بارڈر طورخم پر آمدورفت بدستور بند ہے، پابندی کے تحت پاکستان کے شہری افغانستان اور افغان شہری پاکستان نہیں آسکتے، صرف افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو طورخم سرحد سے ملک آنے دیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے جیو نیوز کو بتایا کہ پابندی کے تحت پاکستان کے شہری ویزا ہونے کے باوجود افغانستان اور افغانستان کے شہری بھی سرحد پار پاکستان نہیں آسکتے۔

افغانستان سے آنے والے بیمار افراد کو انسانی ہمدردی کے تحت سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ افغان شہریوں کو طورخم سرحد سے واپس جانے دیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں اور روزانہ 700 سے زیادہ گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.