سری لنکا ویمز ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والی نوجوان کھلاڑی طوبیٰ حسن نے اعزاز حاصل کرلیا۔
طوبیٰ حسن ویمنز ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر 3 وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی بولر بن گئیں۔
کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں طوبیٰ نے صرف 8 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
انہیں ان کی شاندار پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
طوبیٰ حسن نہ صرف ڈیبیو پر 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئیں بلکہ انہوں نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ فیگر کا ریکارڈ بھی بنادیا۔
خیال رہے کہ اس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔
سری لنکا ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔
قومی بیٹرز نے یہ ہدف باآسانی 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
Comments are closed.